اسامہ ستی کا قتل،انصاف ورکرز فوم کا پولیس گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ


انصاف ورکرز فورم کے تحت تحریک انصاف اور سول سوسائٹی کی طرف سے پولیس بربریت کے خلاف اور پولیس اصلاحات حق میں راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پولیس اصلاحات پارٹی کا انتخابی منشور ہے۔
این این اردو پر یہ بھی دیکھیں
بھارتی سرکار پاکستان دشمنی میں حواس کھو بیٹھی ، دوران تعلیم پاکستان کی مثالیں دے کر پڑھانے والی ٹیچر کو ملازمت سے سے معطل کر دیا گی
اسامہ ستی کا قتل پولیس گردی کا ایک اور واقعہ ہے اس موقع پر انصاف ورکرز فورم کے ممبران زاہد محمود ، کمال خان، فیض البشر، عباس شاہ کی جانب سے پولیس اصلاحات کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئی جن میں کہا گیا کہ گشت پر موجود ہر پولیس والے کو کیمرہ سے لیس کرکے انکی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے ،قانون شہادت میں ترمیم کی جائے اور جدید ٹیکنالوجی کو قانون شہادت میں جگہ دی جائے ،پولیس ملازمین کو ہر تین ماہ ماہ بعد کم از کم ایک ہفتہ کی چھٹی دی جائے تاکہ وہ ریفریش ہوسکیں اور ان پر کام کا بوجھ کم ہوسکے ،پولیس کا ڈیوٹی روسٹرم اور اسلحہ کی پڑتال کا عمل مینٹین کیا جائے ،پولیس کی جسمانی کے ساتھ ساتھ نفسیاتی تربیت بھی کی جائے، انصاف ورکز فورم کی طر ف سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پولیس اصلاحات ہونے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
2 Comments
Leave your reply.