• تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

0303-87-256-86

zulqernainbashir@gmail.com
National News Urdu National News Urdu National News Urdu National News Urdu
  • تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

رشتوں کی قدر کیجۓ!!!!

Home کالمرشتوں کی قدر کیجۓ!!!!

رشتوں کی قدر کیجۓ!!!!

تحریر : اریشہ صغیر عباسی 8 جنوری, 2021 Posted by nadmin کالم No Comments

آج ہمارے پاس بہت سارے رشتے ہوتے ہیں کچھ روحانی اور کچھ جسمانی مثلا کچھ کا تعلق جسم سے ہوتا ہے یعنی کہ والدین بھائ بہن وغیرہ اور کچھ کا تعلق ہماری روح سے ہوتا ہے ہمارے دل سے ہوتا ہے اور اس کٹیگری میں آتے ہیں ہمارے مشفق اور مہربان اساتذہ کرام اور عزیز از جان دوست و احباب۔

ہمارے پاس رشتوں کا بھنڈار ہوتا ہے پیار کرنے والے لوگ ہوتے ہیں لیکن ہم انہیں ان کا مقام نہیں دیتے انہیں عزت نہیں دیتے اور رونا روتے ہیں کہ ہمارا ہے ہی کون جس کے پاس ہم اپنا دکھڑا روئيں ؟؟؟؟

این این اردو پر یہ بھی دیکھیں

بھارتی سرکار پاکستان دشمنی میں حواس کھو بیٹھی ، دوران تعلیم پاکستان کی مثالیں دے کر پڑھانے والی ٹیچر کو ملازمت سے سے معطل کر دیا گی

ہماری زندگی میں ہمارے آس پاس بہت سے لوگ ہوتے ہیں جنہیں ہماری توجہ کی ضرورت ہوتی ہی کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو صرف ہماری ایک جھلک دیکھنے کے لۓ ہم سے دو بول سننے کے لۓ جان کی بازی لگا دیتے ہیں لیکن ہم خود میں اتنے مگن اور محو ہو جاتے ہیں کہ ہمیں اپنے سے جڑے ہوۓ رشتے کا احساس تک نہیں رہتا.

دراصل ہمیں انکی محبت اور توجہ ہماری بے رخی کے بعد بھی مسلسل ملتی رہتی وہ کبھی ہمیں خود سے الگ نہیں ہونے دیتے اس لۓ ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم دوسروں سے کس قدر بیگانہ ہو گۓ ہیں ہم ان کی قدر نہیں کرتے ہم انہیں پیار نہیں دیتے انہیں وہ عزت نہیں دیتے جس کے وہ مستحق ہیں اور جس دن ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ جو پیار ہمیں وہ دے رہا اسے بھی تو اس کی ضرورت ہوگی تب تک بہت دیر ہو چکی رہتی یے وہ ہم سے دور جا چکا رہتا ہے ہمیں چھوڑ چکا رہتا ہے تب جا کر ہمارے دل کو پتہ لگتا ہے کہ انکا ہونا کیا تھا اور اب انکا نہ ہونا کیا ہے ۔

قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جاۓ ہمارے اپنے ہم سے روٹھ جائیں اور رخ پھیر لیں ہمیں انکی قدر کرنی ہوگی انہیں وہ تمام مقام اور حقوق دینے ہونگے جسکے وہ مستحق ہیں خواہ وہ ہمارے والدین ہوں یا استاذ ہ اور دوست ہمیں اس وقت انکی قدر کرنی ہے اس وقت انہیں عزت دینی ہےجبکہ انہیں ضرورت ہے انکی زندگی میں ہی انہیں تمام پیار دینا ہے کیونکہ انکے گزرنے کے بعد پچھتاوے اور آنسو کےسوا کچھ نہیں بچتا ۔

جس دنیا میں ہم سانس لیتے ہیں وہاں کے بے رحم اور مطلب پرست لوگ کا یہی دستور ہے کہ زندگی میں اپنے رشتوں سے دور بھاگتے ہیں ان سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں اور جب وہ فوت ہو جاتے ہیں تو انکی شان میں قصیدے لکھتے ہیں ۔ ہمیں ان جیسا نہیں بننا کہ انکی زندگی میں ان سے دور رہیں وہ ہماری ایک جھلک کے لۓ تڑپیں اور ہم اپنا مستقبل سنوارنے میں ان سے کوسوں دور بیٹھے رہیں اور جب وہ گزر جائیں تو دو چار لائن لکھ کر خود کو اعليٰ اور برتر سمجھیں بلکہ ہمیں انکی زندگی میں ہی انکی خدمت کر کے سرخ رو ہونا ہے رب العالمین کے دربار میں ۔

Post Views: 6 291

Tags: رشتے
No Comments
1
Share

Leave a Reply

Your email is safe with us.
Cancel Reply

حالیہ خبریں

  • خواتین کو اپنا عالمی دن کیسے منانا چاہیے۔؟؟
  • چکری روڈ، طوفانی بارش سےکھمبے گر گئے،شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات
  • راولپنڈی،دشمنی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • بہتر خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رحمان ملک،پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بھی سیمینار میں شرکت
  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

Contact Us

We're currently offline. Send us an email and we'll get back to you, asap.

Send Message

تازہ ترین

  • خواتین کو اپنا عالمی دن کیسے منانا چاہیے۔؟؟
  • چکری روڈ، طوفانی بارش سےکھمبے گر گئے،شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات
  • راولپنڈی،دشمنی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • بہتر خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رحمان ملک،پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بھی سیمینار میں شرکت
  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

فوری روابط

  • تازہ ترین
  • ویڈیوز
  • کالم
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • اقسام

ہم سے رابطہ کریں

  • 0303-87-256-86
  • zulqarnainbashir@gmail.com

Copyright ©2019 All rights reserved