راولپنڈی،راستے کے تنازعہ پرفائرنگ،خواتین سمیت 4 جاں بحق،7 زخمی


تھانہ کلرسیداں سموٹ ڈھوک مستریاں میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھی شامل جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔
یہ بھی دیکھیں
تحریک انصاف حکومت سے فنکار بھی نالاں،فنکاروں کے مسائل کیا ہیں موجودہ حالات میں کتنا کما لیتے ہیں ؟
ذرائع کی طرف سے این این اردو کو معلوم ہوا ہے کہ واقع راستے کے تنازعے پر پیش آیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منقتل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جائے وقوع پر جانے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کرکےچینل سبسکرائب کریں
https://www.youtube.com/watch?v=ColUiTG8KGY
راولپنڈی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو مرد محمد زرین، عنصر اقبال اور دو خواتین صورہ بی بی اور رقیہ بی بی شامل ہیں، زخمیوں میں محمد حسن، مظہر حسین، محمد وسیق، محبوب خان، زمرد اقبال، زیب النساء اور رفزان بی بی شامل ہیں
واقعہ پر سی پی او احسن یونس کا نوٹس، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اور ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ او کلر سیداں پولیس نفری کے ساتھ موقعہ پر پہلے سے موجود ہیں،
ایس ایچ او کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ایس پی صدر کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دیوار کی تعمیر کے تنازعہ پر دو فریقین کی تلخ کلامی ہوئی،دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار اور ہمساۓ بھی ہیں