• تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

0303-87-256-86

zulqernainbashir@gmail.com
National News Urdu National News Urdu National News Urdu National News Urdu
  • تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

پابندی کے باجود پتنگیں اڑتی رہیں،پولیس اور منچلوں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی

Home قومیپابندی کے باجود پتنگیں اڑتی رہیں،پولیس اور منچلوں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی
پابندی کے باجود پتنگیں اڑتی رہیں،پولیس اور منچلوں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی

پابندی کے باجود پتنگیں اڑتی رہیں،پولیس اور منچلوں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی

این این اردو نیوز 19 فروری, 2021 Posted by nadmin قومی No Comments

راولپنڈی میں جمعہ کے روز منائی جانے والی بسنت میں پتنگ بازوں نے ضلعی پولیس کاانسداد پتنگ بازی پلان ہوا میں اڑا دیا.

تاریخی حیثیت کے حامل قلعہ روہتاس پر این این اردو کی خصوصی ڈاکو مینٹری

پولیس کی جانب سے ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کے باوجود بسنت اور پتنگ بازی کے باعث تمام دن چھتوں پر طوفان بدتمیزی برپا رہابعض مقامات پر پتنگ بازی کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا تاہم پولیس کے ڈرون کے باعث ہوائی فائرنگ، ریکارڈنگ اور ہلڑ بازی میں بہت حد تک کمی آئی پولیس اور پتنگ بازوں کے درمیان تمام دن آنکھ مچولی جاری رہی اور بعض علاقون میں ڈرون کیمروں کی اڑان کے ساتھ ہی چھتیں خالی ہو جاتی رہیں.

پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی میں گزشتہ2روز کے دوران مختلف مقامات سے 100 کے قریب افراد گرفتار کر کے ساڑھے4ہزار سے زائد پتنگیں اوردرجنوں ڈوریں بھی قبضہ میں لے لیں بسنت کے موقع پرصادق آباد، مسلم ٹاؤن،ڈھوک رتہ، ڈھوک کھبہ، چٹیاں ہٹیاں،نیا محلہ،بھابڑہ بازار، کالج روڈ، بنی محلہ، محلہ امام باڑہ، عیدگا ہ، اکال گڑھ، پیرودھائی،خیابان سرسیدسمیت مختلف علاقوں میں نوجوان چھتوں پر تمام دن پتنگ بازی میں مصروف رہے پتنگ بازی کے باعث شہر بھر میں بجلی کی بار بار بندش اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ بچے اورنوجوان پتنگیں لوٹنے کے لئے چھتیں پھلانگتے اور سڑکوں پر دندناتے رہے جس سے متعدد بچے اور نوجوان معمولی زخمی ہو گئے ادھر ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق بسنت نائٹ سے جمعہ کی رات تک راولپنڈی پولیس نے بسنت کے موقع پر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی میں بھاری تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمدکر لیں سرویلنس ٹیمیں ڈرون و دیگر کیمروں کے ذریعے ویڈیو مانیٹرنگ بھی کرتی رہی تھانہ ریس کورس پولیس نے اویس، سجاول، شیر خان، محمد خان، سیماب، طاہر،شان علی، محمد عرفان اور حمزہ کو گرفتار کرکے سے 1403 پتنگیں اور 20 کیمیکل ڈوریں، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شاہد اور فیاض سے 1230 پتنگیں، تھانہ سول لائن پولیس نے عمر، سیف اور جنید سے 540 پتنگیں اور 22 کیمیکل ڈوریں، تھانہ آر اے بازار پولیس نے شہروز اور ابوبکر سے 250 پتنگیں اور 2 کیمیکل ڈوریں، تھانہ ویسٹریج پولیس نے حماد، وقاص، اسامہ اور ساجد کے قبضے سے 485 پتنگیں اور8 کیمیکل ڈوریں،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے محمد موسیٰ سے510پتنگیں اور2ڈوریں،ایس ایچ او مورگاہ نے توقیر قیصر، محمد ابراہیم اور عثمان قادرسے50پتنگیں اور4ڈوریں، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے محمد نوید، محمد فہیم، حمزہ پرویز، عاقب عباسی، مدثر کریم، محمد ریاست اور زعیم اکرم سے 144 پتنگیں اور7 ڈوریں، تھانہ بنی پولیس نے محمد نبیل، نبیل ایرک اور نبیل سے 60 پتنگیں اور 3 ڈوریں،تھانہ سٹی پولیس نے ولید اور محمد اویس سے 402 پتنگیں اور1ڈور بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے دریں اثنا سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے پولیس کی سرویلنس ٹیمیں ڈرون اور دیگر کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کی ویڈیو مانیٹرنگ بھی کر تی رہیں ڈرون اور دیگرکیمروں کے ذریعے پتنگ بازوں کی لوکیشن ٹریس کرکے انہیں گرفتارکیا گیا۔

Post Views: 6 258

Tags: basantpolicerawalpindi
No Comments
1
Share

You also might be interested in

صدر بیرونی پولیس کی بڑی کاروائی ،ہزاروں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

صدر بیرونی پولیس کی بڑی کاروائی ،ہزاروں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

فروری 15, 2021

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی[...]

اسلام آباد،احتجاج کرنے والے ٹیچرزپرآنسو گیس کا استعمال،درجنوں گرفتار، ایس ای ایس کی مذمت

دسمبر 19, 2020

اسلام آباد میں ریگولرائزیشن کیلے احتجاج کرنے والے ایس ایس[...]

راولپنڈی،راستے کے تنازعہ پرفائرنگ،خواتین سمیت 4 جاں بحق،7 زخمی

جنوری 15, 2021

تھانہ کلرسیداں سموٹ ڈھوک مستریاں میں راستے کے تنازعہ پر[...]

Leave a Reply

Your email is safe with us.
Cancel Reply

حالیہ خبریں

  • خواتین کو اپنا عالمی دن کیسے منانا چاہیے۔؟؟
  • چکری روڈ، طوفانی بارش سےکھمبے گر گئے،شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات
  • راولپنڈی،دشمنی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • بہتر خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رحمان ملک،پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بھی سیمینار میں شرکت
  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

Contact Us

We're currently offline. Send us an email and we'll get back to you, asap.

Send Message

تازہ ترین

  • خواتین کو اپنا عالمی دن کیسے منانا چاہیے۔؟؟
  • چکری روڈ، طوفانی بارش سےکھمبے گر گئے،شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات
  • راولپنڈی،دشمنی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • بہتر خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رحمان ملک،پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بھی سیمینار میں شرکت
  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

فوری روابط

  • تازہ ترین
  • ویڈیوز
  • کالم
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • اقسام

ہم سے رابطہ کریں

  • 0303-87-256-86
  • zulqarnainbashir@gmail.com

Copyright ©2019 All rights reserved