یونان مہاجرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے،ترجمان ترک وزارت خارجہ


ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ "یونان حکومت کو پہلے اپنی بربریت سے نجات حاصل کرنی چاہیے” حامی آق سوئے نے یونان کے وزیر خارجہ نکوس دیندیاس کے ترکی کے لئے "بربر” کا لفظ استعمال کرنے سے متعلق سوال کا تحریری جواب دیا ہے۔
یونان حکومت کو پہلے اپنی بربریت سے نجات پانی چاہیئے،ترجمان ترک وزارت خارجہ
آق سوئے نے کہا ہے کہ یونان حکومت کو پہلے اپنی بربریت سے نجات پانی چاہیے۔ یونانی وزیر نے مذکورہ بیان کے ساتھ ثابت کر دیا ہے کہ یونان، ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کی بجائے تناو کی پالیسی کو ترجیح دے رہا ہے اور حقائق کو داخلی سیاسی مسائل کے حوالے سے دکھا کر رائے عامہ کو گمراہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں، "دشمن کا دشمن میرا دوست” ذہنیت کی حامل، یونانی قیادت کو عقل و فکر سے کام لینے کی دعوت دیتا ہوں۔


آق سوئے نے کہا ہے کہ یہ چیز بین الاقوامی رپورٹوں میں بھی شامل ہے کہ یونان مہاجرین کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی اور خاص طور پر زندگی گزارنے کے حق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یہ بھی دیکھیں
پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء کنول بلوچ کا عید الفطر کے موقع پر پیغام۔