گوجر خان،راجا بابر کا پی پی 9 سے الیکشن لڑنے کا اعلان


حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے راجہ بابر نے پی پی 9 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا راجہ بابر تحصیل گوجر خان کی یونین کونسل کرنب الیاس کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کرامت کے صاحبزادے ہیں جن کا تعلق سیاسی وسماجی گھرانے سے ہے ان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کیا۔
راجہ بابر نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہوں حلقے کی عوام نے تعاون کیا تو علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے اہم کردار ادا کروں گا، ہمارا حلقہ جدید ترقیاتی دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جسکی وجہ منتخب نمائندوں کی حلقہ کے ترقیاتی کاموں کی طرف عدم توجہی ہے راجہ بابر کے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد اہلیان علاقہ نے ان کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کو ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے