گرجا روڈ سے 25 من مضر صحت گوشت ضبط،9 ملزم گرفتار


راولپنڈی کے علاقہ تھانہ صدر بیرونی پولیس اور محکمہ صحت نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ، 25 من مضر صحت گوشت ضبط کر لیا ہے ،
ویڈیوز دیکھنے کیلئے نیجئے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے ہمارا چینل سبسکرائب کریں۔
https://www.youtube.com/watch?v=lJA5qwb7694
09 ملزمان گرفتار،شاہد محمود ڈسٹرکٹ انسپکٹر ہیلتھ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایاکہ تھانہ صدر بیرونی پولیس اور محکمہ صحت نے گرجا روڈ پر مشترکہ ناکہ بندی کر کے مضر صحت گوشت سے لوڈ شدہ 01 سوزوکی پک اپ اور 03 رکشوں کوچیک کیا.
گوشت بدبودار اور لاغر جانوروں کا تھا
گاڑی اور رکشوں کے اندرگوشت لوڈتھا پڑتال کرنے پر گوشت بدبودار اور لاغر جانوروں کا پایا گیا،25من مضر صحت گوشت کو قبضہ لیااور09ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے لیا،گرفتار ملزمان میں محمد یونس، عمران خان، اشتیاق، ذاکر اللہ، اسحاق خان، فضل ربی، امجد روف، ذوہیب اور محمد فاروق شامل ہیں، ملزمان گاڑی اور رکشوں میں مضر صحت گوشت لوڈ کر کے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فروخت کے لیے لے جا رہے تھے،


جاری ہے
یہ بھی دیکھیں
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی لیڈر شمائلہ حیدر کی این اینا ردو سے خصوصی گفتگو
پولیس کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ایس پی صدرنے بتایاکہ ملزمان سے ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کران کوبھی گرفتار کیا جائے گا، شہریوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے والے مردہ ضمیر افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔