کورونا کے وار تیز،پنجاب کے مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ


محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کےشہر لاہور کے مزید 7 مزید علاقوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے سیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، چونگی امرسدھو، جوہر ٹاؤن سی بلاک اور گرین ٹاؤن کا نام شامل ہے۔ واپڈا ٹاؤن اور ای ایم ای کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ علاقوں میں جون میں 877 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری طرف اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کیے گئے شہر کے 7علاقوں کو آج رات کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلبرگ، ماڈل
ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن ، گلشن راوی ، والڈ سٹی اور ڈی ایچ کو رات 12 بجے کھول دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے یکم جولائی کو پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سیل ہونے والے 22 علاقوں کو کھولا گیا تھا جن میں 7علاقے کینٹ کی حدود میں واقع تھے جب کے کچھ علاقوں میں کورونا کے مریض بڑھنے کی وجہ سے سیل بھی کیا گیا ہے راولپنڈی کے سب سے مصروف بازار راجا بازار میں واقع نر نکاری بازار اور باڑہ مارکیٹ کو بھی یکم جولائی سے 10جولائی تک سیل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف راولپنڈی کے تاجروں کی خصوصا شہر کے مضافاتی علاقوں کے دکانداروں کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نرنکاری بازار کو سیل کرنے کی وجہ سے مضافاتی علاقوں میں بہت سے اشیاء کی قلت پیدا ہوسکتی ہے ہے اس حوالے سے این این اردو سے بات کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی بہت سے اشیاء سمیت دیگر اشیاء ضروریہ راجا بازار میں واقع نر نکاری بازار سے ہی خریدتے ہیں بازار بند ہونے کہ وجہ سے بہت سے چیزوں کی قلت کا خدشہ ہے