• تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

0303-87-256-86

zulqernainbashir@gmail.com
National News Urdu National News Urdu National News Urdu National News Urdu
  • تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

کرونا کے باعث سرکاری اداروں میں 16چھٹیوں کا اعلان

Home قومیکرونا کے باعث سرکاری اداروں میں 16چھٹیوں کا اعلان

کرونا کے باعث سرکاری اداروں میں 16چھٹیوں کا اعلان

16 مارچ, 2020 Posted by nadmin قومی No Comments

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا کے مزید پھیلائو کے خدشہ اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مرتب کردہ سفارشات اور کرونا (کوویڈ ۔19) سے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کی روشنی میں سعودی عرب میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں سعود عرب کی وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں ملک بھر میں تمام سرکاری دفاترمیں اگلے 16 دن تک ملازمین حاضری سےروک دیا ہے۔ حکومت نے عارضی طورپر تعلیمی اداروں کو فاصلاتی تعلیم کا طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ البتہ محکمہ صحت، قومی سلامتی، مسلح افواج اور سائبر سیکیورٹی جیسے اہم اور حساس محکموں کے ملازمین بدستور اپنے دفاتر میں کام کریں گے۔

این این اردو کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا نہ بھولیں

https://www.youtube.com/channel/UC2PC4AtJzSR3F6BSofWXzCg?view_as=subscriber

کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خدشے کے تحت فارمیسیوں اور راشن کی دکانوں کے علاوہ دیگر تمام نوعیت کی کاروباری سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔ ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ اور کھلی تجارتی منڈیوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔ حکومت نے متعلقہ حکام کو صحت کے حوالے سے 24 گھنٹے الرٹ رہنے اور حکومت کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ حجام کی دکانیں اور خواتین کے بیوٹی سیلون بھی بند کردیے گئے ہیں ملک میں بیشتر ہوٹل اور کھانے پینے کے مراکز بند کردیئے گئے ہیں کھلی فضاء والے مراکز پرصرف ہنگامی حالات میں خوردو نوش کی اجازت ہے مگر صارفین کو ان مراکز کی میز اورکرسیاں استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

پبلک مقامات، سڑکوں، پارکوں، کیمپوں اور سیرگاہوں میں ھجوم کی شکل میں جمع ہونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے وزارت برائے دیہی امور نے ملک بھر میں تمام نیلام گھر اور شورومز بند کردیے ہیں وزارت برائے افرادی قوت کی طرف سے تمام کمپنیوں، پرائیویٹ اداروں اور فلاحی اداروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے دفاترکے عملے کو محدود کریں۔ ان کی جانوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری طبی آلات اور حفاظتی سہولیات فراہم کی جائیں۔ کسی بیمار اورمشکوک بیماری کے شکار شخص کا فوری طبی معائنہ کرایا جائے اور اسے حکومت کی طرف سے کرونا کے معائنے کے لیے قائم کردہ مراکز میں پہنچایا جائے۔

تمام نجی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باہر سے آنے والے تمام ملازمین کو 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کریں۔

Post Views: 6 315

Tags: aalmi idara sehatchutiyacoronacovid 19parksaudi arabiawho
No Comments
0
Share

You also might be interested in

کورونا انسانی جسم کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

مارچ 17, 2020

کرونا وائرس گذشتہ برس دسمبر میں سامنے آیا لیکن اب[...]

حرمین کی بندش اورحج کے بارے میں خدشات

حرمین کی بندش اورحج کے بارے میں خدشات

مارچ 26, 2020

کروناوائرس کی وجہ سے حرم شریف کی بندش کوقیامت کی[...]

نیو ورلڈ آرڈر اور پاکستان

اپریل 15, 2020

اس وقت دنیا میں دوطرح کی قوتیں بڑے عروج پر[...]

Leave a Reply

Your email is safe with us.
Cancel Reply

حالیہ خبریں

  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف
  • سوات:شہید صحافی جاوید اللہ خان کی برسی کی تقریب ، پی ایف یو جے ورکرز کی خصوصی شرکت
  • پابندی کے باجود پتنگیں اڑتی رہیں،پولیس اور منچلوں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی
  • فاطمہ جناح یونیورسٹی میں کل سے ڈیجٹل میڈیا کے حوالے سے دو روزہ سمینار منعقد کیا جائیگا
  • صدر بیرونی پولیس کی بڑی کاروائی ،ہزاروں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

Contact Us

We're currently offline. Send us an email and we'll get back to you, asap.

Send Message

تازہ ترین

  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف
  • سوات:شہید صحافی جاوید اللہ خان کی برسی کی تقریب ، پی ایف یو جے ورکرز کی خصوصی شرکت
  • پابندی کے باجود پتنگیں اڑتی رہیں،پولیس اور منچلوں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی
  • فاطمہ جناح یونیورسٹی میں کل سے ڈیجٹل میڈیا کے حوالے سے دو روزہ سمینار منعقد کیا جائیگا
  • صدر بیرونی پولیس کی بڑی کاروائی ،ہزاروں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

فوری روابط

  • تازہ ترین
  • ویڈیوز
  • کالم
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • اقسام

ہم سے رابطہ کریں

  • 0303-87-256-86
  • zulqarnainbashir@gmail.com

Copyright ©2019 All rights reserved