ڈیوٹی چھوڑ کر عدالت آنےوالےڈاکٹرز پر اسلام آباد ہائی کورٹ برہم


این این اردو نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیوٹی چھوڑ کر عدالت آنے والے ڈاکٹرز پر برہمی کا اظہار کردیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹرز کی اسپتالوں میں ضرورت ہے۔منع کرنے کے باوجود ڈاکٹرز کیوں عدالت آجاتے ہیں۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ڈاکٹرز کی پروموشن کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹرز
کو سماعت چھوڑ کر واپس ڈیوٹی پراسپتالوں میں جانے کی ہدایت کردی گئیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ وکلاء کی موجودگی میں ڈاکٹرز کو اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر عدالت آنے کی کیا ضرورت ہے کورونا ایمرجنسی میں فرنٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے عدالت ڈاکٹرز کی زیادہ قدر کرتی ہے۔ عدالت آنے والے ڈاکٹرز میں پمز سمیت اسلام آباد سمیت مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرز شامل تھے عدالت نے کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی ہے.