• تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

0303-87-256-86

zulqernainbashir@gmail.com
National News Urdu National News Urdu National News Urdu National News Urdu
  • تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

ڈاکٹرعمر فاروق دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات میں شامل

Home زمرے کے بغیرڈاکٹرعمر فاروق دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات میں شامل

ڈاکٹرعمر فاروق دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات میں شامل

رپورٹ :عمرفاروق 13 اپریل, 2020 Posted by nadmin زمرے کے بغیر No Comments

اسلام آباد:جموں وکشمیر کے میرواعظ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی چیرمین ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق کو مسلسل چھٹے سالThe Royal Islamic Stratigic Islamic Studies Center Jordanکی جانب سے دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 500افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت قراردیاھےمذکورہ ادارے کی 2020 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو انکی سماج ، تعلیم ، سیاست، ملی اور سماجی میدانوں میں جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام د ے رہے ہیں ان کے اعتراف میں اانہیں اس عالمی اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں ، سرکردہ شخصیات اور فنکاروں سے لے کر بادشاہوں تک دنیا کے سب سے بااثر مسلمانوں کی "500” افرادوشخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

عمران خان ”مین آف دی ایئر“

500 میں سب سے زیادہ بااثر مسلمان کو 13 اصناف میں تقسیم کیا گیا ہے۔این این اردو نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو ”مین آف دی ایئر“کے طور پر اس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ امریکی کانگریس کی خاتون رہنما راشدہ طالب کو ”ویمن آف دی ایئر“ سے نوازا گیا ہے۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق میرواعظ نے اپنے نامور والد گرامی ممتاز دینی و سیاسی رہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی1990ءمیں ناگہانی شہادت کے فوراً بعد کشمیری عوام کی شدید خواہش اور اصرار پر صرف 17 سال کی عمر میں میرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا اور اس دوران اپنی تعلیمی اور منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 1993ءمیں کشمیری عوام کی حق خودارادیت پر مبنی برحق جدوجہد کو عالمی سطح پر متعارف اورمسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو اجاگر کرانے کیلئے کشمیر کی جملہ دینی، ملی اور سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے کل جماعتی حریت کانفرنس کی داغ بیل ڈالی اور تب سے لیکرآج تک مسلسل میرواعظ کشمیر ی عوام کی حق و انصاف سے عبارت جدوجہد کو نہ صرف آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ اس ضمن میں انہیں اکثر و بیشتر ، قدغنوں اور پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات کا ادراک کرنے کے لئے اقوام متحدہ ، یوروپی یونین پارلیمنٹ اور ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ساتھ بات چیت کی وکالت کرکے آئی او سی میں کشمیریوں کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔فی الحال میر واعظ عمر فاروق 5 اگست 2019 سے نظربند ہیں ، این این اردو نیوز کو میسر تفصیلات کے مطابق میر واعظ اس کے علاوہ متعدداداروں کی سرپرستی اور صدارت کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں جن میں آل پارٹیز حریت کانفرنس ، صدر متحدہ مجلس علما ، سرپرست نصرت اسلام ، چیئرمین عوامی مجلس عمل اور سرپرست دارالخیر میر واعظ منزل شامل ہیں۔ .

Post Views: 6 287

Tags: Dr umer farooqRoyal Islamicاین این اردو نیوز
No Comments
0
Share

You also might be interested in

غلام سرور کا یونین کونسل لکھن کا دورہ،بہترین انتظامات پرملک نعمان کی تعریف

اپریل 18, 2020

راولپنڈی،وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا یونین کونسل[...]

قوم کوتقسیم کرنے والے ۔؟

قوم کوتقسیم کرنے والے ۔؟

مئی 19, 2020

ایک وقت تھا کہ حکمران مذہبی جماعتوں اورعلماء پرالزامات عائدکرتے[...]

راولپنڈی،پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کاروائی سوشل میڈیا پر ٹام ٹریںڈ

اپریل 23, 2020

ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل راولپنڈی :”گھوڑا ریس[...]

Leave a Reply

Your email is safe with us.
Cancel Reply

حالیہ خبریں

  • خواتین کو اپنا عالمی دن کیسے منانا چاہیے۔؟؟
  • چکری روڈ، طوفانی بارش سےکھمبے گر گئے،شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات
  • راولپنڈی،دشمنی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • بہتر خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رحمان ملک،پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بھی سیمینار میں شرکت
  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

Contact Us

We're currently offline. Send us an email and we'll get back to you, asap.

Send Message

تازہ ترین

  • خواتین کو اپنا عالمی دن کیسے منانا چاہیے۔؟؟
  • چکری روڈ، طوفانی بارش سےکھمبے گر گئے،شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات
  • راولپنڈی،دشمنی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • بہتر خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رحمان ملک،پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بھی سیمینار میں شرکت
  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

فوری روابط

  • تازہ ترین
  • ویڈیوز
  • کالم
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • اقسام

ہم سے رابطہ کریں

  • 0303-87-256-86
  • zulqarnainbashir@gmail.com

Copyright ©2019 All rights reserved