چکری روڈ،یوٹیلیٹی سٹورپرناقص انتظامات،سامان فروخت کئے جانے کا انکشاف


چکری روڈ پر حال ہی میں بننے والی یوٹیلیٹی سٹور پر ناقص انتظامات،تاحال سیکیورٹی کیمرے تک نہ لگائے گئے،یوٹیلیٹی سٹور عملے کی طرف سے سامان فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق حال ہی میں چکری روڈ پر بننے والے یوٹیلیٹی سٹور پر انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے عوام یوٹیلیٹی سٹور کی افادیت سے محروم ہیں.
یوٹیلیٹی سٹور سے سامان فروخت کرنے کا انکشاف
یوٹیلٹی سٹور پر نہ تو مناسب عملہ ہے اور نہ ہی یوٹیلٹی سٹور پر بلنگ مشین ہے بلنگ مشین نہ ہونے کہ وجہ سے شہریوں کو ہاتھ سے لکھے بل دیئے جارہے ہیں علاوہ ازیں سٹور میں سیکیورٹی کیمرے بھی نہیں لگائے گئے ہیں یوٹیلیٹی سٹور میں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں عملے کو کھلی چھٹی ہے یہی وجہ ہے کہ یوٹیلٹی سٹور عملے کی طرف سے شہریوں کو ریلیف دینے کے بجائے سامان فروخت کئے جانے کا انکشاف ہواہے.
یہ بھی دیکھیں
تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان کی احساس پروگرام کے حوالے سے این این اردو نیوز سے خصوصی گفتگو
اہلیان چکری روڈ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر مکمل سہولیات کی فراہمی اور عملے کی نگرانی کے بغیر ریلیف نہیں مل سکتا،سٹور پر گھی سمیت بہت سی چیزیں مارکیٹ ریٹ پر مل رہی ہیں اور چینی سمیت دیگر رعایتی نرخوں والی چیزیں اکثر اوقات سٹور پر موجود ہیں نہیں ہوتیں شہریوں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکام حال ہی میں کھلنے والے یوٹیلٹی سٹور کے سامان کی فروخت میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کریں اور سٹور کے انتظامات بہتر کئے جائیں۔