چکری روڈ،علی میڈیکل سٹور کی طرف سے شہریوں میں فری ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم


کرونا وائرس کے خلاف حکومت کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا چکری روڈ پر فرنٹئیر ہوٹل سٹاپ پر علی میڈیکل سٹور کی کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم میں عوام کو فری فیس ماسک،ہینڈ سینیٹائزر،ہینڈ گلوز تقسیم کئے جا رہے ہیں
علی میڈیکل سٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ اس وقت ان چیزوں کی دستیابی ممکن نہیں خاص طور پر غریب آدمی اسے خریدنے سے عاری ہے ہم اسے فری تقسیم کر رہے ہیں تاکہ عوام اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکے احتیاطی تدابیر اپنا کر اس وبائی مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔آئیے مل کر اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور اس بیماری کو شکست دیں۔