پنجاب حکومت کا 14 روز کیلئے لاک ڈائون کا اعلان


پنجاب حکومت کی طرف سے مزید 14 دن کیلئے جزوی لاک ڈائون کا اعلان کر دیا گیا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صوبائی وزراء کا کہنا تھا صرف اعلان نہیں کیا جارہا عملدرآمد بھی کرائیں گے.
واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز پنجاب حکومت کی طرف سے دو روز کیلئے لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا
جس میں توسیع کرتے ہوئے اب 14 روز کیلئے لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے واضح رہے کہ لاک ڈائون کے دوران کریانہ، دودھ دہی، بیکریاں، میڈیکل سٹور اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے