پاکستان ایوی ایشن نے وزیراعظم کی شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیا،غلام سرور کی دھمیال میں گفتگو


کلین اینڈ گرین پاکستان ملک بھر میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پورے ملک میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے دھمیال میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے موقع پر کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک تمام ایئرپورٹ پر بھی پودے لگانے کاسلسلہجاری رکھا ہوا ہے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے علاوہ بھی پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے میگاپراجیکٹ شروع کر رکھے ہیں۔
غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ شجرکاری مہم سے ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان ایوی ایشن نے گذشتہ دو سالوں بھی وزیراعظم کی شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیا تھا اور اس سال بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ٹائیگر فورس شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لے رہی ہے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ٹائیگر فورس عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری پروگراموں میں ہر وقت تیار ہیں۔ کورونا وائرس کے سلسلے میں اب بھی احتیاط لازمی ہے۔سب کچھ کھلنے کا یہ مقصد نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا ہے۔کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں۔ حکومت نے معاشی استحکام کیلئے بھی قومی سطح پر مناسب فیصلہ سازی کی ہے۔ مخالفین کو ملکی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرنی چاہئے۔ہر وقت تنقید ضروری نہیں ہوتی۔