والدین کیلئے بری خبر،بچوں کی ایک سکول سے دوسرے سکول میں منتقلی کیلئے لیونگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار


نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کیلئے بری خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی ضلع میں بھی ایک نجی تعلیمی ادارے کو چھوڑ کردوسرے میں داخلہ لینے کے لیے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ادھر پیرنٹس ایسوسی ایشن نے بچوں کیلئے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے سے پہلے غیر رجسٹرڈ سکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے ، والدین کسی بھی دوسرے سکول میں بچوں کو داخل کرنے کے لئے سکول
بچوں کو ایک سکول سے دوسرے سکول میں داخلے کیلئے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ لینے کے لئے متعلقہ سکول کے بقایا جات ادا کرنے کے پابند ہوں گے، ایک ادارے کی فیس اور بقایا جات ادا کئے بغیرکسی بھی سرکاری یا نجی ادارےمیں کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہیں ہو سکے گا۔ ، اپسما کے رہنما ابراراحمد خان ,پرایئویٹ سکولوں کی تنظیم کے رہنما راجہ الیاس کیانی ، ممبر کمیٹی راجہ عرفان مظفر کیانی نے اس نوٹیفیکیشن کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ نجی سکولوں کی تنظیموں کے دیرینہ ڈیمانڈ کو پورا کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اس اقدام کو بھرپور سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی اداروں کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے جو نجی اداروں کی بقا کی ضمانت اورتعلیم دوستی کا بین ثبوت ہو ں گے دوسری طرف پیرنٹس ایسویسی ایشن نے سکول لیونگ سرٹیفکیٹ کو غیررجسٹرڈ سکولوں کی بندش سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا ہے پیرنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات نعیم الحسن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق راولپنڈی میں 5200 سکولوں میں سے 3000 سکول بھی رجسٹرڈ نہیں ہیں ،غیر رجسٹرڈ سکولوں کو کم سے کم 3 لاکھ تک جرمانہ کیاجا ناچاہئے نعیم الحسن ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد نہ کرا سکی ہیں اور سکول بیس 2017 کے شیڈول سے زیادہ فیسیں لے رہے ہیں والدین سے زائد فیسیں لینے والے سکولوں سے اضافی رقوم بھی والدین کو واپس نہ دلائی جاسکی ہیں اور نہ ہی ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ پیرنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے فیسوں کی وجہ سے طالبعلموں کو یونیورسٹیز سے نہ نکالنے کے نوٹیفکیشن کو سراہتے
ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم طالبعملوں کیلئے بھی ایسا ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،