مبینہ مخصوص انتقالات کیلئے بنجیال کے پٹواری کو موضع چہان کا اضافی چارج دیدیا گیا


پاکستان تحریک انصاف حکومت بھی محکمہ مال کو سیاسی اثرو اسوخ سے پاک کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے، سیاسی بنیادوں پر پٹواریوں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ،راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 میں مخصوص انتقالات کیلئے حبیب سرور نامی موضع بنجیال کے پٹواری کو موضع چہان کا اضافی چارج دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
این این اردو نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق مذکورہ پٹواری مبینہ طور پر سیاسی اثر اسوخ رکھتے ہیں اور سیاسی شخصیت نے مخصوص مفادات کیلئے مذکورہ پٹواری کو موضع چہان کا اضافی چارج دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
یاد رہے کہ حبیب سرور نامی پٹواری کو 1 جون سے موضع چہان کا اضافہ چارج دینے کے آرڈرز ہوچکے ہیں لیکن مقامی لوگوں کی مداخلت سے تا حال چارج نہیں دیا گیا ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ چہان کے موجودہ پٹواری مرزا سجاد انتہائی شریف آدمی ہیں انکے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے اہلیان چہان کا کہنا ہے کہ موضع بنجیال اور چہان میںکم و بیش 50 کلو میٹر کا فاصلہ ہے ایک پٹواری کو دونوں چارج دینا سمجھ سے بالاتر ہے اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیں مبینہ سیاسی تبادلے کو روکا جائے۔