غلام سرور خان کی رنیال آمدکےموقع پر پولیس کی موجودگی میں آتش بازی،ویڈیو وائرل


وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے آج یونین کونسل رنیال کے تین گاؤں ڈھوک ریکا، ڈھوک چٹھہ اور ڈھوک پڑھ میں گیس کی فراہمی کاافتتاح کیا ہے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی رنیال آمد کے موقع پر پولیس کی موجودگی میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا تاہم پولیس کی طرف سے آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی غلام سرور خان کی آمد کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کی ویڈیو این این اردو کو موصول ہوگئی ہے۔
اس موقع پر ایم این اے منصور خان اور ایم پی اے عمار صدیق بھی اس موقع پر موجود تھے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔علاقے کی پسماندگی کو خوشحالی میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کو حقوق کے حصول اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہمارا فرض ہے۔این اے 63تعمرو ترقی کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔یہاں پر ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی بنائ جائے گی۔


غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل انٹریسٹ میں کسی ادارے کے سربراہ سے ملاقات میں کوئ مسئلہ نہیں مگر ان سے اپنی کرپشن کے لئے این آر او کی صورت میں راستہ مانگنا یہ کیا ہے۔ دن کو اکڑکر چلتے ہیں اور رات کو تنہائی میں اپنے خلاف کیسوں کے خاتمے کی بھیک مانگتے ہیں۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اور اقتدار کا خواب دیکھنے والے تا حیات نا اہل ہونگے۔