علامہ اقبال یونیورسٹی،مشقیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع،طلباء کا تعلیمی سال بچانے کیلئے فیصلہ کیا گیا،باقر ہمدانی


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مشقیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 13 مئی تک توسیع، بی اے، بی ایس، بی ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگرام کے طلبا مستفید ہوں گے۔
طالبعلموں کا تعلیمی سال بچانے کیلئے مشقیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا،باقر ہمدانی
لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے سبب یہ سہولت مہیا کی گی، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر سید باقر ھمدانی نے بتایاکہ لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے سبب طلباءو طالبات کو مشقیں جمع کروانے میں دشواری پیش آرہی تھی، اور ملک کے کچھ حصوں میں ڈاک کی سہولت میسر نہ تھی، جس پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ ضیاء القیوم نے مشقیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 13 مئ تک توسیع کر دی، تاکہ طلباء و طالبات کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔