طویل لوڈشیڈنگ،چکری روڈ چہان کے مقام پر شہریوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 میں چہان کے مقام پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث چکری روڈ پر واقع چہان کے رہائشیوں کی طرف سے آج احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مین شاہرہ بند کر دی گئی ہے سڑک کی بندش کے وجہ سے چہان کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہے جبکہ راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ آج صبح دے بجلی بند ہے بجلی کی بندش کی وجہ
سے مسجدوں سے پانی تک نایاب ہوگیا ہے جبکہ گھروں میں موجود بیماروں اور بزرگوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ چہان اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے چہان میں جلد از جلد بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے.

