روات پولیس کی طرف سے رشوت وصولی عروج پر،سائل کی داد رسی کیلئے سی پی او کو درخواست


تھانہ روات ایس ایچ اوکی مبینہ آشیر باد سے اے ایس آئی عروش شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا مختلف ہتھکنڈوں سے مال بٹورنے لگا شہری کی داد رسی کیلئے سی پی او راولپنڈی کو درخواست۔
تفصیلات کے یوسی مغل کے موضع ڈھوک فاطمہ کے رہائشی سلطان احمد نے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی زمین پر کام کررہا تھااسی دوران تھانہ روات تعنیات اے ایس آئی عروش واجد اور دیگر تین ملازم جن کو وہ سامنے آنے پر پہچان سکتا ہے کے ساتھ چھاپہ مارا اور مالک مکان اور اس کے سات مزدوروں کو گرفتار کرکے تھانہ لے آئے پولیس ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے پاس بارود ہے جس سے بلاسٹنگ کی جا رہی ہے لیکن ایسا کچھ نہ تھا جس پر گرفتار کیے گے مزدوروں کوچھوڑنے کے عوض دس لاکھ روپے رشوت طلب کی بعد ازاں میرے بھائی بھائی شکیل احمد اور محمد فاروق کو رہا کرنے کے لیے پچاس ہزار روپے رشوت وصول کی جبکہ دیگر پکڑے جانے والے افراد پر دفعہ 188 کے تحت (چھنی پل کے علاقے میں آوارہ گردی)کا مقدمہ درج کرکے تھانے میں بند کر دیامیں جب اپنے بھائی اور مزدوروں کو چھڑوانے کے لیے جب تھانےگیا تو نہ صرف مجھے دھکے مارے گے بلکہ غلیظ گالیاں بھی دی گئیں۔
یہ بھی دیکھیں
تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان کی احساس پروگرام کے حوالے سے این این اردو نیوز سے گفتگو
درخواست گزار سلطان احمد کے مطابق اے ایس آئی عروش، جاوید اور دیگر پولیس ملازمین کو ایس ایچ او ملک کاشف کی مبینہ آشیرباد بھی حاصل ہے۔