راولپنڈی ،شوہر کا بیوی پر تشدد،جسم زخموں سے بھر گیا


راولپنڈی لومیرج کرنے والی خاتون کو شوہر اور سوکن نے بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے تشدد کے باعث خاتون کا جسم زخموں سے بھر گیا مجسٹریٹ محمد ارشد نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کو زخمی خاتون کا فوری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا ہے سائلہ دختر سلطان علی نے بتایا کہ محمد ندیم علی سے لو میرج کی جس کے بعد پتہ چلا کے وہ چار بچوں کا باپ ہے اس کے بعد اس نے تشدد شروع کردیا اور پورا جسم نشانات سے بھر دیا گیا خاتون کا کہنا ہے کہ حرماں والدہ سے خرچہ لاتی تھی اب والدہ نے بھی خرچہ دینے سے انکار کردیا ہے اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے