راجا بازار میں آتشزدگی ،کئی دکانیں جل گئیں


راولپنڈی،راجہ بازار نمک منڈی میں سحری کے وقت آتشزدگی،کئی دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں سحری کے وقت روئی اور کپڑے کی دکانوں میں بجھائی جانے والی آگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی۔


آتشزدگی سے کروڑوں کا نقصان ہوا،تاجر
سی ڈی اے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،ریسکیو دیگر فائربریگیڈ کی کاوشوں کے بعد آگ بجھائی گئی تھی روئی رسی،کپڑے اور پلاسٹک اشیاء کی دکانوں کو لپیٹ میں لینے والی آگ کے باعث درجنوں دکانیں جل گئیں ہیں کولنگ کا عمل مسلسل جاری ہے تاہم روئی اور کپڑے سمیت پلاسٹک کے باعث کولنگ کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے ادھر این این اردو سے بات کرتے ہوئے تاجر کہتے ہیں کروڑوں.کا نقصان ہوا امدادی اداروں نے بہترین کام کیا ،حکومت مالی مدد کرے۔
یہ بھی دیکھیں
سٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین تاحال واجبات سے محروم