حیال ہسپتال سے پولیومہم کاآغاز،والدین ٹیموں سے تعاون کریں ،حیدرمہدی راجا


قوم کے بچوں کو پولیووائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پنجاب کے احکامات پر انسداد پولیو مہم کاآغاز کر دیا گیا۔رہنما پاکستان تحریک انصاف حیدر مہدی راجہ نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت حیال سے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر مہدی راجہ کا کہنا تھا کہ والدین سے التماس ہے کہ پولیو ورکرز کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو دو قطرے پولیو کے پلا کر انکو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو پولیوسے مکمل پاک کیا جا سکے.
اس موقع پر حیدر مہدی راجہ کی طرف سے انچارچ بنیادی مرکز صحت حیال ڈاکٹر یسریٰ کو ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جلد وفاقی وزیر سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی حیدر مہدی راجا کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے اس علاقے کے لوگوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولتیں انکی دہلیز پر میسر ہوں گی ۔