جیالوں نے آمرانہ رویوں کو پامال کرکے ملتا ن کے جلسے کو کامیاب بنایا،شازیہ بتول


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ بتول نے کہا ہے پیپلز پارٹی کے جیالوں نے آمرانہ رویوں کو پامال کرتے ہوئے قیادت کی ایک آواز پر ملتا ن کے جلسہ کو کامیاب بنادیا ہے مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں جس کی بنیادذوالفقار علی بھٹو نے رکھی ہے.
بھٹو نے باطل کے آگے جھکنے کے بجائے اصول کی خاطر جان قربان کر دی،پیپلز پارٹی آج شہیدوں اور غازیوں کی جماعت بن چکی ہے اوصاف سے گفتگو کے دوران شازیہ بتول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کسی سیاسی جماعت میں اتنے بہادر کارکن نہیں جو کوڑے کھاکر اور پھانسی کے پھندوں پر چڑھتے وقت جئے بھٹو کا نعرہ لگائیں،انکا کہنا تھا کہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو کی قیادت میں انصاف اور قانون کی بالادستی ہوگی۔