• تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

0303-87-256-86

zulqernainbashir@gmail.com
National News Urdu National News Urdu National News Urdu National News Urdu
  • تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

تحریک انصاف راولپنڈی میں دھڑے بندی،صدر کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

Home قومیتحریک انصاف راولپنڈی میں دھڑے بندی،صدر کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

تحریک انصاف راولپنڈی میں دھڑے بندی،صدر کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

عمران ملک سے 12 مئی, 2020 Posted by nadmin قومی No Comments
پی ٹی آئی لوگو

پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کی تنظیم دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔سٹی صدر راجہ محمد علی کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا،پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے 72 یونین کونسلوں کے عہدیداروں کوفارغ کرنے پر سابق ایم این اے عارف عباسی کی قیادت میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس کی انکوائری مکمل کر لی گئی ۔

تحریک انصاف میں اختلافات کی وجوہات کیا ہیں؟

ذرائع کے مطابق چند روز قبل پی ٹی آئی سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر نے72 یونین کونسلوں کے عہدیداروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس سے پارٹی کے بیشتر کارکنوں نے احتجاج شروع دیا، ردعمل کے طور پر سٹی صد ر راجہ محمد علی نے تمام یونین کونسلوں کے 72 عہدیداروں کو فارغ کر دیا،صورتحال گھمبیر ہونے پر شمالی پنجاب کی قیادت کو مداخلت کرنی پڑی اور سابق ایم پی اے عار ف عباسی،ضلعی صد ر شہریار ریاض اور جنرل سیکرٹری کرنل (ر) اجمل پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو انکوائری کر کے شمالی پنجاب کی قیادت کی رپورٹ کو پیش کرے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی میں راجہ ماجداور راجہ محمد علی کے الگ الگ گروپ ہیں جس کی وجہ سے ممبرزکی تعیناتی پر اختلافات شروع ہوئے،سٹی جنرل سیکرٹری کی طر ف سے جاری نوٹیفکیشن کو صدر نے معطل کر دیا تو صورتحال مزید خراب ہو گئی۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقاتی رپورٹ صدر کے حق میں آتی ہے تو جنرل سیکرٹری اور اسکا گروپ الگ دھڑا بن جائیگااور اگر جنرل سیکرٹری کے حق میں فیصلہ دیا جاتا ہے تو بھی صدر الگ ہو جائے گا،تاہم دونوں صورتوں میں راجہ محمدعلی کا عہدہ خطرے میں ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر کو فارغ کر دیا جائے،دوسری طرف راجہ محمد علی اور راجہ ماجد کے مرکز میں موجود رہنما اپنے اپنے پتے لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں،کسی بھی گروپ کی فتح پارٹی کے لیے خسارے کا باعث ہو سکتی ہے۔

حالات گھمبیر ہونے کے باوجود پارٹی میں کوئی بھی رہنماگروپوں کو ایک پیج پر لانے کی کوشش نہیں کر رہا،ایک ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ راجہ محمد علی ایسے حالات میں خود ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں،اسی طرح ضلعی سطح پر بھی دھڑے بندیاں ہونے کی وجہ سے تنظیم سازی میں مشکلات کاسامنا ہے تاہم ضلعی صدر شہریار ریاض پرانے سیاستدان ہونے کی وجہ سے حالات کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں،دھڑے بندیوں اور پارٹی میں اختلافات کے حوالے سے رمضان کے آخری عشرے میں یا عید کے فوراً بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Post Views: 6 951

Tags: اختلافاتتحریک انصافصدریونین کونسل
No Comments
3
Share

You also might be interested in

علم ،عمل اور ہمارا کردار

اکتوبر 27, 2020

فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے حالیہ دنوں میں پیغمبرِ[...]

پی ٹی ایم میں اختلافات ۔؟

پی ٹی ایم میں اختلافات ۔؟

اپریل 28, 2020

وہی ہواجواس کام میں ہمیشہ ہوتارہاہے ،نفرت اورتعصب کی بنیادپربننے[...]

تحریک انصاف یوسی موہری غزن،دھمیال کی تنظیم سازی مسترد،نوٹیفکیشن معطل کرنے کا مطالبہ

ستمبر 10, 2020

پاکستان تحریک انصاف یوسی موہری غزن اور دھمیال کے قائدین[...]

Leave a Reply

Your email is safe with us.
Cancel Reply

حالیہ خبریں

  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف
  • سوات:شہید صحافی جاوید اللہ خان کی برسی کی تقریب ، پی ایف یو جے ورکرز کی خصوصی شرکت
  • پابندی کے باجود پتنگیں اڑتی رہیں،پولیس اور منچلوں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی
  • فاطمہ جناح یونیورسٹی میں کل سے ڈیجٹل میڈیا کے حوالے سے دو روزہ سمینار منعقد کیا جائیگا
  • صدر بیرونی پولیس کی بڑی کاروائی ،ہزاروں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

Contact Us

We're currently offline. Send us an email and we'll get back to you, asap.

Send Message

تازہ ترین

  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف
  • سوات:شہید صحافی جاوید اللہ خان کی برسی کی تقریب ، پی ایف یو جے ورکرز کی خصوصی شرکت
  • پابندی کے باجود پتنگیں اڑتی رہیں،پولیس اور منچلوں میں آنکھ مچولی بھی جاری رہی
  • فاطمہ جناح یونیورسٹی میں کل سے ڈیجٹل میڈیا کے حوالے سے دو روزہ سمینار منعقد کیا جائیگا
  • صدر بیرونی پولیس کی بڑی کاروائی ،ہزاروں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

فوری روابط

  • تازہ ترین
  • ویڈیوز
  • کالم
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • اقسام

ہم سے رابطہ کریں

  • 0303-87-256-86
  • zulqarnainbashir@gmail.com

Copyright ©2019 All rights reserved