• تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

0303-87-256-86

zulqernainbashir@gmail.com
National News Urdu National News Urdu National News Urdu National News Urdu
  • تازہ ترین
  • ترکی
  • کالم
  • اقسام
    • قومی
    • علاقائی
    • تعلیم
    • سیاسی
    • کھیل
    • انٹرٹینمنٹ
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں

تبلیغی جماعت نشانہ

Home کالمتبلیغی جماعت نشانہ
تبلیغی جماعت نشانہ

تبلیغی جماعت نشانہ

1 اپریل, 2020 Posted by nadmin کالم No Comments


ایک منظم منصوبے کے تحت تبلیغی جماعت کونشانے پررکھ لیاگیاہے اور ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ کر وناکی وبا تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔سندھ اورپنچاب میں تبلیغی جماعت کے مراکزپرچڑھائی کی گئی بعض مقامات پرتبلیغی جماعت کے مراکزکوذبردستی قرنطینہ میں تبدیل کردیاگیا حالانکہ وہاں غیرملکی تبلیغی جماعتیں رہائش پذیرتھیں جوپروازیں معطل ہونے کی وجہ سے محصورہوگئی تھیں ،ان مراکزمیں تفتان اوردیگرعلاقوں سے آئے ہوئے زائرین اورکروناوائرس کے مریضوں کوذبردستی ٹھونس دیاگیا اسی طرح وزیرداخلہ اعجازشاہ کے حلقے ننکانہ میں تبلیغی جماعت کے مرکزکوباہرسے تالے لگاکربندکردیا گیاجبکہ مرکزکے اندردرجنوں تبلیغی جماعت کے ارکان موجودتھے جوملک میں لاک ڈائون ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں کاسفرکرنے سے رک گئے تھے ۔

این این انگلش سروس کیلئے یہاں کلک کریں

Coronavirus, Auto industry races to make ventilators


اسی طرح دینی مدارس میں چھٹیوں کے بعد کچھ علاقوں سے یہ شکایات آئیں کہ وہاں ذبردستی قرنطینہ بنائے جارہے ہیں ایسی ہی ایک شکایت اٹک کی تحصیل انجرہ سے آئی جہاں مقامی انتظامیہ نے ایک بڑے مدرسے کوآئسولیشن سنٹربنانے کی کوشش کی حالانکہ وہاں مدرسہ انتظامیہ اوراساتذہ کی فیملیاں موجود تھیں اس کے ساتھ ساتھ ایک منظم پروپیگنڈہ کیاگیا کہ تبلیغی جماعت کروناوائرس پھیلائوکی ذمے دارہے سب سے پہلے مذہبی رہنماء علامہ ساجدعلی نقوی کاایک ٹویٹ سامنے آیاجس میں انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت کے ہزاروں کے اجتماع کو یک دم ختم کرنے کے ساتھ سکریننگ وغیرہ کسی اقدام کے بغیر ہی گھروں کو جانے دیا گیا جو پورے ملک میں پھیل گئے جسکی وجہ سے کورونا کے خدشات بڑھے چنانچہ اسلام آباد کے نواحی علاقے میں کیس رپورٹ ہوئے۔


سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکرشہلارضا نے سوشل میڈیاپراپنے ایک بیان میں کہاکہ سندھ میں تبلیغی جماعت کے31 افراد کو کروناوائرس کی تشخیص ہوگئی اب اس میں جو ایک قابل مذمت بات یہ ہوئی کہ انھوں نے خود کو مسجد میں آئسولیشن میں جانے سے انکار کردیا اور اصرار کرتے رہے کہ انھیں لوگوں سے ملنے اور انھیں اللہ کے دین کی دعوت دینے سے نہ روکا جائے۔ایک اوربیان میں انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت کے ارکان نے آئسولیشن میں رہنے سے انکاکردیاجس مجبورا پولیس کو سختی کرنی پڑی اور مسجد تک محدود کر دیا گیا،وسیم اکرم پلس شاید اس پر ناراض ہیں۔


دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ تبلیغی جماعت پاکستان کے امیرمولانانذرالرحمن نے کروناوائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بعد ایک خط اپنے کارکنوں کے نام لکھا جس میں انہوں نے تحریرکیاہے کہ اللہ تعالی کی ذات عالیہ سے امیدہے کہ آپ بخیریت ہوں گے اوراعمال کے ذریعے اللہ تعالی سے رجوع کررہے ہوں گے اس لیے اعمال ہی دنیاوآخرت کے حالات درست ہونے کاسبب ہیں گھروں میں مستورات اوربچوں کوبھی دعاواستغفارمیں لگائیں ،تاکہ اللہ تعالی تمام انسانوں کوتمام مصائب وآفات سے نجات عطافرمائے ،انتظامیہ کے ساتھ باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ ہواہے کہ جماعتیں جہاں ہیں وہاں ہی رہیں ،اگرکسی ادارے کواس بارے میں اشکال ہوتواپنے افسران بالاسے تسلی کرلیں جماعتیں فی الحال گشت ،بیان اورمجمع جمع نہ کریں انتظامیہ سے تعاون کریں اس خط کی نقل اپنے ذیلی علاقوں میں ارسال کردی جائے ۔

جاری ہے


اس خط میں تبلیغی جماعت کے حوالے سے انہوں نے بڑی واضح ہدایت دی ہوئی ہیںجس سے ظاہرہوتاہے کہ حکومتی اعلان کے بعدتبلیغی جماعت نے اپنے آپ کومحدودکیاہے اورضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیاہے اس کے باوجود کچھ لوگ تبلیغی جماعت کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے کروناوائرس کے پھیلائوکے حوالے سے خود بری الذمہ ہوناچاہتے ہیں حالانکہ ریاستی اداروں اورخود حکومت کی یہ رپورٹ ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے زیادہ ترکیس ایران سے آئے، یہ بات وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سرکاری حکام بھی کر چکے ہیں کہ ایران سے آنے والے زائرین کو اگر روک لیا جاتا یا ان کے ٹیسٹ کئے جاتے تو شاید پاکستان میں آج یہ صورتحال نہ ہوتی، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے بھی افراد واپس آئے لیکن ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد زیادہ تھی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزاکایہ بیان ریکارڈ پرموجود ہے کہ ملک میں کروناوائرس کے پھیلائومیں 78فی صدکی ٹریول ہسٹری ایران سے ہے مگرحکومتی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں نے ایک منظم طریقے سے اس موقع پرفرقہ وارانہ مہم شروع کروائی اوریک طرفہ طورپرتبلیغی جماعت کاٹرائل شروع کردیاگیا ۔


مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف ،سابق وفاقی وزیرشیخ وقاض اکرم ،سابق وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق سمیت متعددقومی شخصیات نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری پرالزام عائدکیاکہ انہوں نے تفتان بارڈرسے زائرین کوبغیرسکریننگ کے واپس لانے میں اپنااثرورسوخ استعمال کیا جس کی وجہ سے کروناپھیلااگرچہ زلفی بخاری اس الزام کومستردکرچکے ہیں مگراس ساری صورتحال کی جانچ پڑتال کے لیے اسلام آبادہائی کورٹ میں یہ رٹ دائرکی گئی تھی کہ ایران سے تفتان بارڈرکے ذریعے آنے والے زائرین میںحکومتی نااہلی کی تحقیقات کی جائیں اسلام آبادہائی کورٹ نے ملک میں کروناوائرس پھیلائوکے اسباب جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست یہ کہتے ہوئے مستردکردی کہ اس وقت ملک کوبڑے کرائسززکاسامناہے اس وقت اتحادواتفاق قائم کرنے کی ضرورت ہے۔معززجج صاحب بتائیں گے کہ اگرملک ان تحقیقات کامتحل نہیں توکیاملک اس کامتحمل ہے کہ ملک کے سب سے پرامن طبقے کوٹارگٹ کیاجائے اوران کے خلاف پروپیگنڈہ کیاجائے ؟کیایہ تحقیقات نہیں ہونی چاہیں کہ ملک میں کروناوائرس کیسے پھیلا؟حکومت غفلت کی چادرتانے کیوں سوئی رہی ؟
یہ پروپیگنڈہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی اسی قسم کازہریلاپروپیگنڈہ کیاجارہاہے گزشتہ روزانڈین چینلزنے بریکنگ نیوزکے طورپر مختار عباس نقوی کایہ بیان چلایاجس میں انہوںنے کرونا کے پھیلائو کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو قرار دیاجس کے بعدبھارتی حکومت تبلیغی جماعت پرچڑھ دوڑی ہے اورتشددکے ساتھ ساتھ تبلیغی جماعت کے ارکان پرمقدمات قائم کرکے گرفتارکرناشروع کردیاہے یہ ہی کھیل پاکستان میں کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ،حالانکہ یہ سوال بدستورموجود ہے کہ کرونا کے دو بڑے مراکز ایران اورچین میں کوئی تبلیغی جماعت موجود ہی نہیں تھی۔ یورپ سے بھی اس دوران کوئی جماعت واپس نہیں آئی ہے بی بی سی سمیت عالمی نشریاتی ادارے یہ رپورٹ کررہے ہیں کہ دنیاکے 16ممالک الزام عائدکررہے ہیں کہ ان کے ممالک میں کروناایران سے آیا۔جبکہ دوسری طرف یہ صورتحال ہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والی جماعتیں تاحال واپس نہیں آئی ہیں بلکہ سوڈان میں پھنسے درجنوں تبلیغی جماعت کے ارکان کی ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں وہ پاکستان واپسی کے لیے مددکے طلب گارہیں ۔


تبلیغی جماعت میڈیاسے دوررہتی ہے اس لیے یہ آسان ہدف ہے کہ اس کوٹارگٹ کیاجارہاہے مولاناطارق جمیل صرف وزیراعظم کے قصیدے پڑھنے کے لیے رہے گئے ہیں ایسے مواقعوں پروہ بھی لمبی تان کرسوئے ہوئے ہیں،مولاناطارق جمیل کوعروج تبلیغی جماعت کی وجہ سے ملامگروہ اس جماعت کادفاع کرنے سے کترارہے ہیں ان کی تمام ترتوانائیاں حکومت اورعمران خان کی صفائیاں پیش کرنے میں صرف ہورہی ہیں مولاناکے اسی رویے سے مذہبی جماعتوں میں ان کے حوالے سے بدگمانیاں پائی جاتی ہیں آخران کی کیامجبوریاں ہیں کہ وہ ایک نااہل حکومت کی حمایت میں کمربستہ ہیںایسے میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن اوردیگرچندرہنماء میدان میں آئے ہیں جس میں انہوں نے کہاہے کہ پورے ملک سے شکایات آرہی کہ تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلائوں کا ذمہ دار ٹھرایا جارہا ہے، تبلیغی جماعت کے اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ھے تبلیغی جماعت کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے، یہ سب کچھ زلفی بخاری کو بچانے کیلئے حکومتی اشاروں سے ہورہا ہے، تفتان سے کپتان تک تمام ذمہ داروں کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرکے صلیب پر چڑھایا جارہا ہے ، دہشت گردی سے لیکر کورونا تک مذہب کارڈ کھیل کر حکومت کب تک اپنی نا اہلی چھپائے گی،


پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی ،چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل ،جمعیت اہل سنت کے رہنمائوں پیرعزیزالرحمن ہزاروی ،مولانانذیرفاروقی ، مولاناقاضی عبدالرشید،مرکزی علما کونسل کے سیکرٹری جنرل مولاناشاہ نوازفاروقی ودیگرنے کہاہے کہ موجودہ ناگہانی صورتحال قومی یکجہتی، اتحاد اور وحدت امت کی متقاضی ہے، ایسی نازک صورتحال میں علما کوبدنام کرنا اور فرقہ وارانہ تقسیم کی مہم قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایک ایسی جماعت جو کسی کی حامی ہے نہ مخالف، جو محض اللہ کے دین کر سربلندی کے لئے دنیا بھر میں کام میں مصروف ہو اسے اس طرح بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


ملک میں لاک ڈاون کے اعلان کے بعد مرکز کی جانب سے ملک بھر میں چلنے والی جماعتوں کو روک دیا گیا اور لوگوں کو گھروں میں جانے کا کہا گیا۔ جہاں مقامی انتظامیہ نے انہیں مساجد کے اندر رکنے کی ہدایت کی وہاں وہاں جماعتیں مساجد کے اندر قیام پذیر ہیں لیکن تبلیغی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ ان اقدامات کے باوجود تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ جس کا مقصد اس نازک وقت میں ملک میں انتشارپھیلانا ہے۔ یہ عمل انسانیت اور پاکستان دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتان کے مسئلے پر اکسی نے فرقہ واریت کا رنگ نہیں دیا بلکہ انتظامی نااہلی کی بات کی۔ حکومت کے ایک مشیر عمرے کو ہدف بنا رہے ہیں انہیں معلوم ہے کہ اگر ائیرپورٹس سے کچھ لوگ نکلے بھی ہیں تو یہ آپ کی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے جس پر وزیر اعظم کو نوٹس لینا چاہئے۔ قائدین نے کہا کہ پلاننگ کے ساتھ ایک چھوٹا سا طبقہ جو مسلسل مذہبی طبقے کو نشانہ بنا رہا ہے وہ قوم کو تقسیم کرنے کی بجائے اس وقت انسانیت کی فلاح و بہبود کی بات کرے ، اللہ کی طرف رجوع کی بات کرے ، پاکستان کا مذہبی طبقہ کل بھی اس وطن کی خدمت کر رہا تھا ، آج بھی کر رہا ہے ، آئندہ بھی کرے گا۔ وزیر اعظم اس نازک صورتحال میں اپنے مشیروں اور وزیروں کو بھی پابند کریں کہ وہ ملک کے اندر اتحاد کی فضا بنائیں اختلاف کی فضا نہ بنائیں ۔

Post Views: 6 670

Tags: Coronavirusijaz shahtableghi jamat
No Comments
0
Share

You also might be interested in

کرونااورضم شدہ قبائلی علاقے ۔؟

کرونااورضم شدہ قبائلی علاقے ۔؟

اپریل 13, 2020

کوئی بھی آزمائش ،آفات جنگیں یامصائب قوموں کے لیے ایک[...]

چکری روڈ،حکومتی احکامات نظر انداز،شبیر کلینک میں ہجوم جمع

مارچ 29, 2020

چکری روڈ پر مسیحا موت بانٹنے لگے پابندی کے باوجود[...]

حرمین کی بندش اورحج کے بارے میں خدشات

حرمین کی بندش اورحج کے بارے میں خدشات

مارچ 26, 2020

کروناوائرس کی وجہ سے حرم شریف کی بندش کوقیامت کی[...]

Leave a Reply

Your email is safe with us.
Cancel Reply

حالیہ خبریں

  • چکری روڈ، طوفانی بارش سےکھمبے گر گئے،شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات
  • راولپنڈی،دشمنی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • بہتر خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رحمان ملک،پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بھی سیمینار میں شرکت
  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف
  • سوات:شہید صحافی جاوید اللہ خان کی برسی کی تقریب ، پی ایف یو جے ورکرز کی خصوصی شرکت

Contact Us

We're currently offline. Send us an email and we'll get back to you, asap.

Send Message

تازہ ترین

  • چکری روڈ، طوفانی بارش سےکھمبے گر گئے،شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات
  • راولپنڈی،دشمنی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • بہتر خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،رحمان ملک،پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بھی سیمینار میں شرکت
  • ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف
  • سوات:شہید صحافی جاوید اللہ خان کی برسی کی تقریب ، پی ایف یو جے ورکرز کی خصوصی شرکت

فوری روابط

  • تازہ ترین
  • ویڈیوز
  • کالم
  • انٹرویوز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • اقسام

ہم سے رابطہ کریں

  • 0303-87-256-86
  • zulqarnainbashir@gmail.com

Copyright ©2019 All rights reserved