انچارج چوکی رنیال نے رشوت دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
ذوالقرنین بشیر سے
راولپنڈی شفافیت اور ایمانداری کی پالیسی پر عمل پیرا راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، منشیات فروش کو چھڑوانے کے لیے انچارج چوکی رنیال سب انسپکٹر عمر صدیق کو 80ہزار رشوت کی پیشکش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر
دیا گیا انچارچ چوکی رنیال عمر صدیق کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے منشیات فروش مراد خان کے قبضہ سے 2 کلو 650 گرام چرس برآمد کی تھی منشیات فروش کے بھائی دولت خان نے ملزم کوچھڑوانے کے لیے بھاری رشوت دینے کی کوشش کی ایس پی صدر ضیاء الدین احمد منشیات کے ناسور کے جڑ سے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا , قانون شکنوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جاۓ گی،سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی صدر اور سب انسپکٹر عمر صدیق کو شاباش، سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ صدر بیرونی پولیس اور انچارج چوکی رنیال نے دیگر پولیس افسران کے لئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے.