آن لائن فارمیسی اور صحت مند پاکستان


بین الاقوامی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں صحت کا نظام قابل تعریف نہیں ہے- مریضوں کو ملنے والی سہولیات ناکافی ہیں اور ادویات بھی معیاری نہیں ہیں-ریٹیل فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز مریضوں سے ادویات کی من پسند قیمت وصول کرتے ہیں جب کہ مریضوں کے پاس ایسی کوئی سہولت نہیں ہوتی جس سے وہ اصل قیمت جان سکیں- بعض اوقات مہنگے نرخوں پر خریدنے کے باوجود بھی ادویات معیاری نہیں ہوتیں- جس کی وجہ سے مریض کی حالت بہتر ہونے کی بجائے اور زیادہ بگڑ جاتی ہے-مریضوں کے ان مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے پاکستان میں آن لائن فارمیسیز اہم کردار ادا کر رہی ہیں- emeds فارمیسی نے اس ضمن میں ایک نہایت شان دار قدم اٹھایا ہےجس سے مریضوں کو سہولت حاصل ہو گئی ہے کہ وہ گھر بیٹھے معیاری ادویات بروقت منگوا سکتے ہیں-کورونا وائرس کے باعث لوگ بازار جا کر ادویات خریدنے سے گریزاں ہیں،جس کی وجہ سے آن لائن فارمیسیز کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ آن لائن فارمیسیز سے عوام کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے جس سے صحت مند پاکستان کی جانب سفر شروع ہو سکے گا-
یہ بھی دیکھیں
وزیراعظم کا تعمیراتی شعبہ کیلئے پیکیج عوام کیلئے کس قدر سودمند ہے ؟ این این اردو کی رپورٹ
سستی ادویات
آن لائن فارمیسیز سے اب مریضوں کو سہولت میسر ہو گئی ہے کہ وہ سستی ادویات حاصل کر سکیں-ریٹیل فارمیسیز کی نسبت آن لائن فارمیسیز کے اخراجات کم ہوتے ہیں کیوں کہ آن لاین فارمیسیز میں سٹاف کم ہوتا ہے اور اخراجات میں کمی ادویات کی قیمت میں کمی کا باعث بنتی ہے-ریٹیل فارمیسیز سے ادویات خریدنے والے مریضوں کے پاس عام طور پر سہولت نہیں ہوتی کہ وہ ادویات کی قیمت چیک کر سکیں- جبکہ آن لائن فارمیسی میں لوگوں کو یہ سہولت میسر ہو گئی ہے کہ وہ مختلف ذرائع سے قیمت چیک کرنے کے بعد ادویات خریدیں-
فارماسسٹ سے مشورہ کی سہولت
پاکستان کے دور دراز علاقوں میں عام طور پر مریضوں کے لیے ہر وقت معالج دستیاب نہیں ہوتے، اگر معالج دستیاب بھی ہو تو محدود وقت کے لیے ہوتا ہے- جس کی وجہ سے بعض اوقات مریضوں کی صحت بگڑ جاتی ہے- لیکن آن لائن فارمیسی پر ہر وقت فارماسسٹ موجود ہوتا ہے جس سے آپ کسی بھی وقت رابطہ کر کے مشورہ کرنے کے بعد ادویاوت استعمال کر سکتے ہیں-
دور دراز علاقوں میں ادویات کی فراہمی.
دیہاتوں ، قصبوں اور دور دراز علاقوں میں فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سےلوگوں کو ادویات لینے کے لیے شہر آنا پڑتا ہے، اور بعض اوقات موسم کی خرابی کی وجہ سے ناممکن ہو جاتا ہے کہ لوگ فارمیسیز سے جا کر ادویات خریدیں- اب لوگ نہایت آسانی کے ساتھ آن لائن فارمیسیز کی ویب سائٹس پر جا کر اپنی مطلوبہ ادویات طلب کر سکتے ہیں- آن لائن فارمیسیز نہایت محفوظ طریقے سے آپ کو ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہیں-
جعل سازی کا خاتمہ
ریٹیل فارمیسیز سے ادویات خریدتے وقت لوگوں کو یہ سہولت میسر نہیں ہوتی کہ وہ چیک کر سکیں کہ ادویات کا معیار کیسا ہے- لیکن آن لائن فارمیسی سے ادویات خریدنے سے پہلے مختلف ویب سائٹس پر جا کر ادویات کے متعلق لوگوں کی آرا جان سکتے ہیں اور آن لائن فارمیسی کی ساکھ کو چیک کر سکتے ہیں،جس سے آپ کو با آسانی پتہ چل جائے گا کہ آپ کی مطلوبہ ادویات کا معیار کیسا ہے-
وقت کی بچت
مریضوں کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ خود جا کر بازار سے ادویات خریدیں اور ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے لوگوں کا بہت سا وقت ضائع ہو جاتا ہے- لیکن اب آن لائن ادویات کی فراہمی سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ مریض بروقت اپنی مطلوبہ ادویات بھی حاصل کر سکیں گے –